
اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے
بدھ-25-مارچ-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے بزرگ فلسطینی مذہبی رہ نما اور اسلامی تحریک کے بانی الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں کھلے عام نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرنے سے عاری ریاست ہے۔