جمعه 15/نوامبر/2024

حازم قاسم

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے منفی میڈیا پروپیگنڈہ بند کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کے رہ نمائوں کی جانب سے جماعت کے خلاف جاری منفی میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکروہ پروپیگنڈہ بند کرنے اور قومی وحدت کی طرف واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کا غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنے کے لیے عملی اقدام کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے عرب ممالک، مسلم دنیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غرب اردن کے علاقوں پراسرائیلی ریاست کی خود مختاری روکنے کے لیے مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔

اسرائیلی حکومت معذور فلسطینی کے قاتلوں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس میں دو روز قبل ایک ذہنی معذور فلسطینی نوجوان کو بے رحمانہ طریقے سے شہید کرنے میں ملوث عناصر کو تحفظ دینے اور قاتلوں کو بچانے کے لیے قتل کی واردات کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کو دھمکی امریکا کی کھلی غنڈہ گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے بزرگ فلسطینی مذہبی رہ نما اور اسلامی تحریک کے بانی الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل الشیخ راید صلاح کے معاملے میں کھلے عام نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری روکنے کی اپیل مسترد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرنے سے عاری ریاست ہے۔

‘حماس عرب ممالک کی کاوشوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے ترجمان نے اکتوبر سنہ 1973ء کی جنگ کے تناظرمیں جماعت صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف عرب ممالک کی مساعی اور کاوشوں کی تکمیل کی جدو جہد کررہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی میں صہیونی دشمن سے مقابلے کے لیے عزم کافقدان ہے: حماس

اسلامی تحریک مزحمت'حماس' نے کہا ہے کہ حالات یہ ثابت کررہے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی میں صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے لیے عزم کا فقدان ہے۔

غرب اردن پر قبضے کی امریکی۔ صہیونی سازش کے خلاف حماس کا اہم اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کےاس بیان کو فلسطینی قوم کے خلاف کھلی امریکی گھنائونی سازش قرار دیا ہے جس میں انہوں‌نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غرب اردن کے بعض علاقے شامل کرنے کاحق ہے۔

غزہ میں حق واپسی تحریک "انتفاضہ الحجارۃ” کا تسلسل ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کی پٹی میں "حق واپسی" تحریک کو فلسطین میں صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کے خلاف شروع کی گئی پہلی تحریک انتفاضہ "انتفاضہ الحجارہ" کا تسلسل قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں کا مسلسل احتجاج اسرائیل سے خائف نہ ہونے کی علامت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مسلسل 14 ہفتوں سے حق واپسی کے لیے فلسطینی قوم کے احتجاج نے ثابت کیا ہے کہ طاقت کے استعمال کا سامنا کرنے کے باوجود فلسطینی قوم صہیونیوں سے خوف زدہ نہیں۔