چهارشنبه 30/آوریل/2025

حازم قاسم

اسرائیلی قبضہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے اعلان کا خیر مقدم

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے عالمی عدالت انصاف کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی قبضے کو جرم قرار دینا ہے۔ تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے آج ہفتہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم اس بین الاقوامی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد قبضے کو مجرمانہ بنانا ہے اور استعماریت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھنا ہے ۔

حماس کی طرف سے شام پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

حماس ترجمان حازم قاسم نے گذشتہ شام پرکیے گئے اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا اسرائیلی کارروائیاں اس کے جرائم کا تسلسل ہیں۔ اس کے یہ جرائم پوری عرب قوم کے خلاف ہیں۔

شام پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: حماس ترجمان

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان نے شام پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے 'اسرائیلی بمباری خطے میں اس کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کی مظہر ہے۔ '

فلسطینیوں کے املاک کی مسماری، نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنا کھلی جنگ ہے

حماس نے قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے نائز یہودی بستیوں کی تعمیر میں مسلسل اضافے اور آئے روز مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے گھروں سمیت دیگر املاک کی مسماری کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا ہے۔

بعض عرب حکومتوں کے معاہدے اسرائیلی جارحیت کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے کے ھوالے سے کہا ہے کہ خطے میں نارملائزیشن کے نام اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر جنگی جارحیت مسلط کرے۔

کوئی ظالم طاقت القدس کی فلسطینییت کو نہیں بدل سکتی:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ بیت المقدس ہمیشہ ایک فلسطینی عرب شہر تھا اور رہے گا۔ کوئی بھی ظالم طاقت یا گزرنے والا اجنبی آباد کار اس ابدی سچائی کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

اسرائیلی پولیس سربراہ کی یہودی ملیشیا کی معاونت قابل مذمت: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے ترجمان حازم قاسم نے قابض اسرائیلی پولیس کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی طرف سے آباد کاروں کے نام نہاد "سول گارڈ" میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی دعوت کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی پولیس چیف نے یہودی آباد کاروں کی حال ہی میں قائم ہونےوالی ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

سیاسی بنیاد پرٹرائل فلسطینی اتھارٹی کے ماتھے پر بدنما داغ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد جوڈیشل ادارے اور عدالت کی طرف سے سیاسی رہ نما عزت الاقطش کا ٹرائل رام اللہ اتھارٹی کے ماتھے پر بد نما داغ ہے۔

شہدا کا خون وطن عزیز کی سرحدوں کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوگا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدوں کے تعین کا ذریعہ ثاب ہوں گے۔

بیت المقدس میں کوسوو کے سفارت خانے کے قیام پر حماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے یورپی مسلمان ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ہاں اپنے سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔