پنج شنبه 01/می/2025

جہاد

جہاد، مزاحمت اور لازوال قربانیوں سے عبارت حماس کے 31 سال

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے 31 ویں تاسیس کو پوری قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔گذشتہ کئی روز سے فلسطین کے تمام شہروں، قصبوں اور پناہ گزین کیمپوں میں حماس کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریبات، ریلیاں اور سیمینار جاری ہیں۔ ان میں ہرعمر اور ہرطبقے کے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو حماس کی عوامی مقبولیت کا بین ثبوت ہے۔

القاعدہ کی وفادار تنظیم کا مصر کے خلاف ’اعلان جہاد‘

مصر میں ایک غیر معروف عسکری تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو قاہرہ کے قریب الواحات کے مقام پر 16 پولیس اہلکاروں کو اس کے جنگجوؤں نے قتل کیا تھا۔

وطن عزیز کی مکمل آزادی تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور ممتاز فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کو غیرمسلح کرنے کی دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن کی آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد سمیت مزاحمت کے تمام اسلوب اختیار کریں گے۔ حماس قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف اس وقت تک ہتھیار استعمال کرے گی جب تک قابض دشمن اور اس کے ایجنٹوں کو ہرمحاذ پر شکست نہیں دی جاتی۔

اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جہاد اور شہادت کا مشن جاری رہے گا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت فلسطین کے ایک ایک چپے کو غاصب صہیونی دشمن سے آزاد کرانے تک جہاد، شہادت اور مزاحمت کا مشن جاری رکھے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور مظالم سے فلسطینی قوم کے جذبہ آزادی میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے۔