جمعه 15/نوامبر/2024

جو بائیڈن

محمود عباس کا امریکی صدر سے ملاقات میں مذاکرات پر بار بار اصرار

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ' فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے راستے پر ہی رہیں، خواہ مسئلے کا دو ریاستی حل کتنا ہی دور کیوں نہ ہو۔' وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر محمود عباس نے بھی اظہار خیال کیا۔

صدر بائیڈن کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،

اسرائیلی پولیس نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع شفاخانے کے قریب ہونے والے احتجاج کو کچل دیا۔

اسرائیل بائیڈن انتظامیہ کو یہودی آباد کاری جاری رکھنے کی تجویز دے گا

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں‌ یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے بارے میں امریکی انتظامیہ اور صدر جوبائیڈن کے سامنے ایک نئی تجویز پیش کرے گی تاکہ امریکا کی طرف سے فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری پر مخالفت روکی جاسکے۔

بائیڈن کے حلف اٹھانے سے قبل یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکا میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں نجی سطح پر یہودی آبادکاروں کی جانب سے قائم کردہ یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانگریس نے جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کر دی

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان اور سینٹ میں جمعرات کی صبح امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کا عمل چند گھنٹے توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔ یہ عمل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ان کی انتخاب میں ناکامی پر پرتشدد احتجاج کے دوران کیپٹول ہل پر حملے کے بعد تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

ایران سے طے پایا جوہری معاہدہ ہر صورت میں بحال کریں گے: جو بائیڈن

​نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے "نیو یارک ٹائمز" کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ایران سے طے پایا معاہدہ بحال کرائیں گے۔

میری صدارت کو باراک اوباما کی تیسری مدت نہ سمجھا جائے: جوبائیڈن

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی صدارتی مدت سابق صدر باراک اوباما کی "تیسری مدت" نہیں ہوگی جس میں وہ امریکا کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی سے اسرائیلی پریشان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما جو بائیڈن کی کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں یہودی لیڈروں کو مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکا میں‌ صدر کی تبدیلی سے فلسطینیوں‌کو کیا توقعات وابستہ ہیں؟

امریکا میں تین نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کی طرح فلسطینی بھی امریکی انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی کئی سالوں سے چلی آرہی اسرائیل کی طرف داری پر مبنی تاریخ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست سے کوئی زیادہ فرق پڑتا دکھائی نہیں دیتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمناک شکست، جو بائیڈن امریکا کے نئے صدر بن گئے

امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور وہ امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔