چهارشنبه 30/آوریل/2025

جوہری معاہدہ

بینیٹ: ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہوگا

سرکاری عبرانی چینل کان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ مغرب اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ جو شکل اختیار کر چکا ہے وہ اپنے پیشرو سے کمزور ہو گا لیکن یہ اسرائیل کی ریاست کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حل تک پوری دنیا میں امن قائم نہیں‌ ہو سکتا: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور عادلانہ حل تک پورے خطے اور پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہےکہ ایران اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جوہری پروگرام پر معاہدہ اسی صورت میں قابل عمل ہوگا جب تمام فریقین اس پرعمل کریں گے۔ ایران یک طرفہ طورپر جوہری معاہدے پرعمل نہیں کرے گا۔

ایران نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دیا

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ایک باخبر عہدے دار نے ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی (ISNA) کو آگاہ کیا ہے کہ تہران نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درامد سرکاری طور پر روک دیا ہے۔ یہ معاہدہ جولائی 2015 میں ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پایا تھا۔

ایران کا افزودہ شدہ یورینیم کی تعداد بڑھانے کا اعلان

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی "بعض پاسداریوں پر عمل درامد" روک دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج بدھ کی صبح برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کے سفیروں کو سرکاری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کا یہ اقدام جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے پورے ایک برس بعد سامنے آیا ہے۔

ایران پرجوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی طر سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا بے بنیاد الزام عاید کیا جاتا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں۔

مغربی طاقتوں پراعتبار نہیں، معاہدہ قائم رکھنا ہے تو ضمانت دیں:ایران

ایران نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں پر تہران کے جوہری پروگرام پر کیے گئے معاہدے کو برقرار رکھنے کا اعتبار نہیں۔ اگر معاہدہ قائم رکھنا ہے تو مغرب کو اس کی ضمانت دینا ہوگی۔

معاہدہ ناکام ہوا تو یورینیم افزودگی فوری شروع کریں گے: ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ اس جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے اور اس حوالے سے چین، روس اور دیگر یورپی ممالک سے مشاورت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ ٹوٹا تو ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرے گا۔

ایران کے جوہری پروگرام بارے الزامات، امریکا اسرائیل یکجا ہوگئے

اسرائیل ایران پر الزام لگائے اور امریکا صہیونی ریاست کا ساتھ نہ دے ایسا نہیں ہوسکتا۔

ایران نے جویری معاہدے کے حوالے سے دنیا کو دھوکہ دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کے پاس ’’نیا اور حتمی ثبوت‘‘ ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار تشکیل دینے کی خفیہ سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، جو بات 2015ء کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس میں ایران کے لیے لازم تھا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے باز رہے گا۔

ٹرمپ کا ایٹم بم حملے کاغیرقانونی حکم نہیں مانیں گے:امریکی جنرل

امریکی فضائیہ کے جنرل اور سٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ جوہری حملے کے کسی بھی غیرقانونی صدارتی حکم کی مزاحمت کریں گے۔