
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتہائی قابل اعتماد مشیر جون بولٹن کو برطرف کردیا
بدھ-11-ستمبر-2019
صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بولٹن سے متعدد معاملات پر اختلاف کے باعث ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا "میں نے کل رات جان بولٹن کو بتا دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی خدمات درکار نہیں رہیں۔ مجھے اور میری انتظامیہ کے دیگر لوگوں کو ان کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف رہا ہے۔"