چهارشنبه 30/آوریل/2025

جوزف بوریل

حماس ایک نظریے کا نام ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا: بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک "آئیڈیے" اور نظریے کا نام ہے۔ مغربی کنارے کے حالات دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔

’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کا مطلب غزہ میں لاکھوں افراد کی ہلاکت ہے‘

یورپی یونین کے مندوب اعلیٰ جوزپ بوریل نے خبردار کیا ہےکہ "تحقیقات ضروری ہے، لیکن اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کی مدد جاری رکھنی چاہیے، ورنہ لاکھوں لوگ مر جائیں گے"۔

اسرائیل کو فلسطینی علاقوں کے الحاق سے روکا جائے:یورپی یونین

یوروپی یونین میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سینیر مندوب جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد روکنے لیے عالمی برادری کو تل ابیب پر دبائو ڈالنا چاہیے۔