
بچوں کو بچاتے فلسطینی ماں خود صہیونی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی
ہفتہ-8-اگست-2020
کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر جنین میں الجابریات کالونی میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بچوں کی ماں 24 سالہ فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا۔ دالیا احمد استیتی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اپنے ننھے منے بچوں کو اسرائیلی فوج کے حملے میں بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔