جمعه 15/نوامبر/2024

جنین

اسرائیل کی پھر جارحیت: جنین میں 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر جنین کے ایک ’’جبع‘‘ پر حملہ کردیا جس میں کم از کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے جنین کے شورش زدہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں جبع پر حملہ کیا۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپا مار کارروائی میں چھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی اسیر خضر عدنان کی بھوک ہڑتال 14ویں دن میں داخل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سینئر رہنما خضر عدنان نے اپنی دوسری مرتبہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ خضر کی بھوک ہڑتال گذشتہ روز دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔

اسرائیلی سپیشل فورس کے ہاتھوں جبریل زبیری گرفتار

قابض اسرائیلی سپیشل فورس نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری کے گھر دھاوا بول کر اسے غیر قانونی حراست میں لے لیا۔

اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں منظم ہلاکتیں اسرائیلی غاصب ریاست کے لیے تباہی ثابت ہوں گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی مداخلتیں فلسطینی عوام کی انقلابی لہر کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

عقبہ جبر کیمپ پر حملہ، 7 فلسطینیوں کی شہادت

اسرائیلی قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ آج علی الصبح مغربی کنارے میں اریحا کے جنوب مغرب میں واقع عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ میں متعدد فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

جنین فوجی حملے کا زخمی عمر السعدی شہید ہو گیا

اسرائیلی قابض فوج کے جنین کیمپ پر جمعرات کے روز کیے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

یروشلم کا حملہ جنین میں قتل عام کا فطری ردعمل ہے: حماس

فلسطین میں مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کی کارروائی کو سراہا ہے۔ اس واقعے میں آٹھ یہودی آباد کار ہلاک ہوئے ہیں۔

جنین کا قتل عام ہمارے لوگوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتا۔ حماس

حماس کے سینئر رہنا عبدالحکیم حنینی نے جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قتل عام اور اسپتال پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "وحشیانہ جارحیت" اور "اسرائیلی قابض ریاست کی تشددپسند اور دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی" قرار دیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کا حملہ، 9 فلسطینی شہید، 20زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کردیا اور جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ جھڑپوں میں 9 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔