
اسرائیل کا جنین سے فلسطینی مزاحمتی سیل پکڑنے کا دعویٰ
جمعہ-5-مئی-2017
اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے گذشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے ایک فلسطینی مزاحمتی ’سیل‘ کو حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی فوج پر متعدد حملوں میں ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے مزاحمتی گروپ سے وابستہ کئی فلسطینی جنین کے علاوہ نابلس اور طولکرم میں بھی سرگرم ہیں۔