
الجلمہ گذرگاہ پرفلسطینیوں کا اور کتنا خون بہایا جائے گا؟
جمعہ-15-فروری-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں الجلمہ گذرگاہ قائم ہے۔ کہنے کو تو یہ نام نہاد گذرگاہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی آمد ورفت کا ایک راستہ ہے۔ دونوں فلسطینی علاقوں کے شہروں میں آنے جانے والے فلسطینی الجلمہ گذرگاہ کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ گذرگاہ اسرائیلی درندوں کے کنٹرول میں ہے اور صہیونی فوج اس گذرگاہ کو نہ صرف فلسطینیوں کی توہین اور تذلیل کے لیے ایک حربے کے طورپر استعمال کرتے ہیں بلکہ یہاں سے گذرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلا کر انہیں شہید اور زخمی کردیا جاتا ہے۔