جمعه 15/نوامبر/2024

جنین

القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر کے والد کا انتقال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک شہید سینیر کمانڈر محمود ابو حلوہ کے والد الحاج محمد ابو حلوہ گذشتہ روز انتقال کر گئے۔

اسرائیلی پولیس نے تعاقب کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

ظفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد گولیاں مار کر اسےشہید کر دیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت محمد مجد کمیل کے نام سے کی گئی ہے جو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے عرابہ البطوف کا رہائشی ہے۔

جنین میں گاڑیوں کی مرمتی ورکشاپ میں آتش زدگی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں اتوار کے روز گاڑیوں کی مرمتی ورکشاپ میں ہونے والی آتش زدگی میں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

اسرائیلی کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو قید اور جرمانہ کی سزا

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کو 32 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

دو فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں اسیری کے 19 ویں سال میں داخل

اسرائیلی جیلوں‌ میں قید دو فلسطینی اسیری کے 18 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 19 ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اسیران اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید کے 18 ویں سال میں داخل

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں کی مسلسل اسیری کے 17 سال مکمل ہونے کے بعد قید کے 18 واں سال شروع ہوگیا ہے۔

غرب اردن: فلسطینی نوجوان کی پھندے سے لٹکی لاش برآمد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک نوجوان کو اس کے گھر میں مردہ پایا گیا۔

جنین کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کےجنوبی داخلی دروازےکے قریب فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے ریڈ کراس کے دفتر میں یاداشت پیش

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بہ طور احتجاج ایک یاداشت غرب اردن میں قائم ریڈ کراس کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔

فلسطینی شہری مسلسل 23 سال بعد صہیونی زندانوں سے آزاد

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 23 سال تک پابند سلاسل رہنے والے فلسطینی تیسیر سمودی کو گذشتہ روز سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے کر دیا۔