چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین قتل عام

جنین میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی، قابض فوج کا شہر سے انخلاء

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 120 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

جنین میں فلسطینیوں کے قتل عام پرعالمی خاموشی جرم ہے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "تازہ صہیونی جارحیت" ہے۔ انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر "عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی" کی شدید مذمت کی۔

جنین: اسرائیلی دہشت گردی میں شہداء کی تعداد 8 ہوگئی،50 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

جنین میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: مزاحمتی اتحاد

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کےجوائنٹ کنٹرول روم نے تمام میدانوں میں مزاحمتی کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ اگر قابض فوج اپنے جرائم کو جاری رکھنے اور اپنی جارحیت پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرے گی تو جنین کیمپ پر صیہونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی بریت، چھ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج جنین میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے: واشنگٹن پوسٹ

جمعہ کوامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صحافتی تحقیقات شائع کیں جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ صہیونی قابض فوج نے رواں سال 2023 کے آغاز سے مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں ماورائے عدالت فلسطینیوں کو قتل کیا۔

اسرائیلی فوج کی تازہ بربریت مزید تین فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں موجود شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

جمعرات کی سہ پہرایک صیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

شہدائے جبع سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیر شریک

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو کل ان کے آبائی علاقے جبع میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو کل ان کے آبائی علاقے جبع میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔

فلسطینی مساجد میں شہدائے جنین کو خراج عقیدت پیش

مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔