
فلسطین پر اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں،دشمن کوہرمحاذ پرشکست دیں گے:حماس
بدھ-28-دسمبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دسمبر 2008ء اور جنوری 2009ء کے دوران غزہ کی پٹی میں مسلط کی گئی صہیونی جنگ کے آٹھ برس مکمل ہونے پرایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جنگیں تحریک آزادی کا حصہ ہوتی ہیں۔ فلسطینی قوم صہیونی قوم کی مسلط کردہ جنگوں اور ان کی ہولناکیوں سے خوف زدہ نہیں۔ اب بھی اگر غاصب دشمن نے جنگ مسلط کی تو اسے نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔