پنج شنبه 01/می/2025

جنگ بندی

حماس جنگ بندی کے نئے معاہدے کی تجاویز پرغور کررہی ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پیرس میں منعقدہ چار فریقی اجلاس کے بعد قطر کی طرف سے پیش کی گئی ڈیل کی تجویز پر ابھی تک کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔ ​انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس حوالے سےجو کچھ لیک کیا جا رہا ہے وہ اسرائیلی قابض حکومت کی ایک کوشش ہے تاکہ حماس پر اس معاہدے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

اسرائیل جنگ بندی پر تیار،حماس نے بھی مثبت جواب کا اشارہ دے دیا: قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں جنگ روکنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز پر ’’ابتدائی مثبت تائید‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

پیرس اجلاس کی تجاویز ملی ہیں، سوچ کر جواب دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سر براہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ انہیں پیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔

سکاٹش وزیر اعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بین الاقوامی برادری کا ردعمل کمزور ہے۔ انہوں نے جنگ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میکسیکو۔ چلی نےفلسطین کی صورتحال پرعالمی فوجداری عدالت سے رجوع

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے چلی کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کی حیثیت کو ممکنہ جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کی غزہ پر قرارداد، جنگ بندی کا مشروط مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے سے اتفاق نہ کرنے کا ایک بار پھر اشارہ دیا ہے۔ جمعرات کے روز یورپی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس کے بعد تقریباً وہی بات کہی ہے جو اسرائیل کا مسلسل موقف چلا آرہا ہے اور جسے قبول کرنے کے لیے حماس تیار نہیں ہے۔

غزہ کی حالت 1945ء کے برلن سے بدتر، جنگ فوری روکی جائے:چلی

چلی کے صدر گیبریل بورک نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی صورت حال کو عالمی جنگ کے اختتام پر 1945 میں جرمن شہر برلن میں ہونے والی تباہی اور نازی فوج کے نقصان سے بھی بدتر قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ جنگ کو فوری طورپر روکا جائے۔

جنگ بندی سے غزہ میں ڈراؤنےخواب کو ختم کیا جائے:یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کے لیے جنگ کو روکنا چاہیے۔ انسانی مقاصد کے لیے جنگ بندی ہی مصائب کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

سعودی عرب، چین اور ایران کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی عرب، ایران اور چین نے مشترکہ طور پر ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلیا، کینیڈین اور نیوزی لینڈ کاغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

منگل کو ایک مشترکہ بیان میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے فوری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔