پنج شنبه 01/می/2025

جنگ بندی

غزہ مین تین روزہ خون خرابے کے بعد اسرائیل جنگ بندی پر تیار

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فریقین عالمی سفارتی کوششوں سے عارضی جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرط پر کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوئی سیاسی قیمت وصول نہیں کرے گی۔

فائر بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، راکٹ حملوں سے جواب

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مصر کی ثالثی سے فائربندی کے اعلان کے باوجود صہیونی فوج کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے‌ جنگ بندی کی مصری تجویز مسترد کر دی، غزہ پر بمباری جاری

فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مصر نے غزہ میں اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے لیے جنگ بندی کی کوشش کی مگر صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی مصری کوششیں مسترد کر دیں۔

اسرائیلی فوج نے سنہ 2014ء کی جنگ میں جنگ بندی کی کیسے کوشش کی؟

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں اسرائیلی فوج نے 1200 ایسے حملے کیے جن کا کوئی ہدف نہیں تھا اور وہ ویران علاقے میں کیے گئےتھے۔ یہ حملے اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی اور وہ ویران علاقوں میں حملے کرکے فلسطینی مزاحمت کاروں کو جنگ بندی کا پیغام دے رہی تھی۔

غزہ کے محاصرے کی دیوار گرنے والی ہے:یحییٰ السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کی دیوار اب گرنے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن وامان، جنگ اور قومی مصالحت کے لیے حماس کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کرے گی۔

اسلامی جہاد کا مصر کی زیر نگرانی غزہ میں جنگ بندی کا اعلان

اسلامی جہاد نے کل ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ جامع جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی مساعی میں معاونت کے لیے تیار ہیں:میرکل

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں معاونت کے لیے تیار ہیں۔

محمود عباس نے حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کی کوشش ناکام بنا دی

ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ محمود عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

سروے:75% یہودیوں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کردی

اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزہ میں یہودیوں کی اکثریت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی ہے