چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگ بندی

اسرائیل کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی پرکوئی بات نہیں ہوئی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی پر کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

غزہ کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہو سکتی: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی نہیں ہوسکتی۔

مصر کی کوششوں سے فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی

مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان تین روز سے جاری لڑائی روکنے کے بعد عارضی جنگ بندی پر اتفٓاق ہوگیا ہے۔

فلسطینیوں کو قاتلانہ حملوں میں مارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے:اسرائیل

اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی قیادت فلسطینی مزاحمت کاروں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی پالیسی پرعمل درآمد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ کسی بھی فلسطینی مزاحمت کار کے خلاف کارروائی کرسکتےہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں‌ رہیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی صہیونیوں کی طرف سے جاری خلاف ورزیوں‌ پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

سنہ 1967ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کو خالی نہیں کریں‌گے

اسرائیل کی حزب اختلاف کی جماعت 'بلیو وائیٹ' کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز بھی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی بولی بولنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ وہ سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کےدوران قبضے میں لیے گئے عرب علاقوں کو خالی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے سنہ 1967ء کے عرب علاقوں کوخالی کرنا ضروری نہیں۔

جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ھنیہ کی ‘یو این’ مندوب سے بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں‌ پر اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے 'یو این' ایلچی پر اور غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کرنے والے ملکوں قطر اور مصر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے کے لیے صہیونی ریاست پردبائو ڈالیں۔

اسرائیل کو جنگ بندی کا پابند بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے والے ممالک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کا پابند بنائیں‌ گے۔

‘یو این’ مندوب کا اسماعیل ھنیہ کو فون، جنگ بندی کے امور پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں حالیہ اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد جنگ بندی کے امور اور غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی۔

تین اسباب غزہ پر اسرائیلی جنگ روکنے کا محرک ثابت ہوئے: اسرائیلی اخبار

عبرانی اخبار' دی مارکر' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ روکنے کے تین اہم اسباب ہیں۔ ان محرکات نے صہیونی ریاست کو پسپائی پر مجبور کیا اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی شرائط پر جنگ بندی قبول کی ہے۔