جمعه 15/نوامبر/2024

جنگی مجرم

نتین یاھو کو عالمی جنگی مجرم کے طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی ریاست کے نام نہاد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد کہا ہے کہ دُنیا کے سامنے اپنے جنگی جرائم کا دفاع کرنے والے اور جرائم پر پردہ ڈالنے والے نیتن یاھوکو جنگی مجرم کے طور پرگرفتار کرکے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

فلسطینی بچے اسرائیلی جنگی مشین کا اہم ہدف ہیں: عالمی تحریک

بچوں کے دفاع کے لیے سررگرم ’ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل موومنٹ‘ نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جنگی مجرم کو اقوام متحدہ میں سفیر مقرر کرنے سے روکنے کا مطالبہ

فلسطینی قومی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کراسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی مجرموں کا غزہ میں علامتی ٹرائل

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے زیرانتظام ایک فرضی عدالت میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کا علامتی ٹرائل کیا گیا۔

گرفتاری کے خوف سے زیپی لیونی نے دورہ بیلجیم منسوخ کردیا

اسرائیل کی سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی نے جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے خوف سے اپنا دورہ بیلیجم منسوخ کردیا۔ سابق وزیرخارجہ نے دورے کی منسوخی کے لیے بہ ظاہر خرابی صحت کا بہانا بنایا مگر ذرائع کا کہنا ہے کی زیپی لیونی نے برسلز میں گرفتاری کے خوف سے بیلجیم کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

شمعون پیریز جنگی مجرم تھا،ٹرائل سے پہلے ہی مر گیا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز وفات پانے والے اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کی موت پر افسوس کا اظہار کرنے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کی پیریز ایک جنگی مجرم تھا جس کے ہاتھ پر ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون تھا۔ مگر وہ انصاف کے کٹہرے میں لانے سے قبل ہی مر گیا۔