چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنگی قیدی

غزہ پر حملوں میں کم از کم 13 یرغمالی ہلاک ہو گئے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے جمعہ کو کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی شمالی پٹی میں کم از کم 13 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ میں گرفتار اسرائیلی فوجیوں کے خاندان نیتن یاھو پر برس پڑے

سنہ 2014 سے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے صہیونی فوجیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر اپنے بچوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔

نیتن یاھو کی حماس کے ہاں جنگی قیدی مینگیستوکے اہل خانہ سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونےکل سوموارکو مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے دفتر میں القسام بریگیڈز کےہاں گرفتار فوجی "ابارا مینگیستو" کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔​

"القسام” کی جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی کی بندوق کی نمائش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ میں شیڈو یونٹ نے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے ہیدار گولڈن کی بندوق نمائش کے لیے پیش کی ہے۔

’حماس نے علیل اسرائیلی قیدی کی ویڈیو بنانے میں سخت احتیاط برتی‘

اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوجی کی بستر علالت پر جو وڈیو جاری کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کی طرف سے جنگی قیدیوں کے تحفظ کے لیے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

القسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلی فوجی کی ویڈیو جاری کردی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے شیڈو یونٹ نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ جنگی قیدی ایک اسرائیلی فوج ہے جسے سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران غزہ میں داخلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔

القسام کی تحویل میں موجود اسرائیلی جنگی قیدی کی صحت خراب

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے پیر کی شام بتایا ہے کہ بریگیڈز کے زیر حراست دشمن قیدیوں میں سے ایک کی طبیعت بگڑ گئی ہے

غزہ میں جنگی اسرائیلی قیدی کے خاندان کی اپنی حکومت پر کڑی تنقید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ہدار گولڈن کے اہل خانہ نے صہیونی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تل ابیب حکومت جنگی قیدی کی رہائی میں مجرمانہ لاپرواہی کی مرتکب ہوئی ہے۔

غزہ میں‌ جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ھدار گولڈین کا فرضی جنازہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی' ھدار گولڈین' کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کو فتح ونصرت محروم رکھنے اور فوج پر دبائو کےلیے مغوی کے فرضی جنازے کا اہتمام کیا ہے۔

’ارون شاؤل‘ کی بازیابی، ترکی سے تعلقات کی بحالی سے مشروط

اسرائیلی حکومت کی طرف سے ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی مساعی کے جلو میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شاؤل کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شاؤل کی رہائی کی شرط کو بھی ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے میں شامل کرے۔