پنج شنبه 01/می/2025

جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں 187 شہید، 312 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 187 شہری شہید اور 312 زخمی ہوگئے۔

غزہ جنگ بندی کے خلاف نیویارک میں مظاہرین کا فرضی جنازہ

سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو نیویارک کی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی پر مسلسل اور شدید بمباری کے خلاف ایک مظاہرے میں فرضی جنازہ نکالا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 84واں دن، وحشیانہ دہشت گردی اور جنگی جرائم

آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 84 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، شامی دفاع کا جوابی حملہ

شامی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے جمعرات کی شام جنوبی شام میں ایک بڑے فضائی دفاعی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فضائی حملہ کیا۔ غزہ میں 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنی نوعیت کی تازہ ترین بمباری ہے۔

قابض کا غزہ میں اپنے دو سب سے بڑے بموں کے استعمال کا انکشاف

جمعرات کو وال سٹریٹ جرنل کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ قابض فوج نے 31 اکتوبر کو جبالیہ مہاجر کیمپ کے قتل عام میں اپنے ہتھیاروں میں دو سب سے بڑے بم استعمال کیے تھے۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، اسرائیلی بربریت کا 83واں خونی دن

​آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 83 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔​

غزہ میں صہیونی بربریت، شہداء کی تعداد 20915، تقریباً 55000 زخمی

منگل کو غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 81 ویں روز مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک شہداء کی تعداد 20915 ہوگئی ہے جب کہ 54918 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں ہولوکاسٹ کے 81 روز،جنگی جرائم اور نسل کشی کے تازہ واقعات

آج منگل کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا81 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی شرائط مسترد، القسام نے اسرائیلی فوج کو تباہ کر دیا: السنوار

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈز اسرائیلی قابض افواج کے خلاف ایک شدید، پرتشدد اور بے مثال جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کو غزہ جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

غزہ میں ہولوکاسٹ کے 80 روز، نئے جنگی جرائم اور نسل کشی

آج سوموار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا80واں دن ہے۔