جمعه 15/نوامبر/2024

جنگی جرائم

اسرائیلی بمباری میں غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار کا والد شہید

سوموار کی شام جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں غزہ کی پٹی میں الجزیرہ کے نامہ نگار انس الشریف کے گھر پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ان کے والد شہید ہوگئے۔

غزہ میں مزید اجتماعی قتل عام، شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ کی وزارت صحت نے سوموارکی شام جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے شہداء کی تعداد 18000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے شیرخواربچیوں سمیت 142 خواتین یرغمال بنا لیں

فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوج کشی کے دوران 142 بے گناہ خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں شیرخوار بچیاں اور عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر جارحیت میں 18 ہزار شہید، 50 ہزار زخمی ہوچکے:وزارت صحت

غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کی شام جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے شہداء کی تعداد 18000 ہو گئی ہے۔

غزہ میں لوگ بمباری اور بھوک سے مررہے ہیں، جنگ روکی جائے:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت [ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن] کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اتوار کے روز کہا ہے کہ غزہ میں صحت کے شعبے کو اسرائیلی جنگ کی وجہ سے "تباہ کن" اثرات کا سامنا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے، اور 9. 10 میں سے روزانہ ایک وقت کا کھانا بھی نہیں کھاتے۔

غزہ پر بربریت کا 65 واں دن، مزید اجتماعی قتل عام اور جنگی جرائم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرصہیونی قابض فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت آج 65 دن میں جاری رہی۔ اس دوران صہیونی فوج کے جنگی طیاروں، ٹینکوں اور توپ خانے سے غزہ کی پٹی میں بدترین بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

جارحیت کا 64واں دن،غزہ میں قتل عام،ہر طرف زخمیوں اور لاشوں کے انبار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کا آج 64 واں دن ہے۔ صہیونی ریاست کے جنگی جنون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنا امریکا کا جنگی جرم ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی قرار داد ویٹو کرنے کو فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔

ترکیہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ترکیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ارکان کو قتل کرنے کی جرات کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی پر تل ابیب کی جنگ جاری ہے۔

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔