
غزہ کودشمن کا قبرستان بنا دیا، 720 فوجی گاڑیاں تباہ،سیکڑوں فوجی ہلاک
جمعرات-21-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی قابض فوج کا قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بری دراندازی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی 720 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے ہیں اور سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔