
سابق اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کے حامی
بدھ-21-ستمبر-2016
اسرائیلی فوج کے ایک سابق جنرل اور ڈپٹی آرمی چیف جنرل عوزی ڈیان نے ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل عام کی کھل کرحمایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو ایسا قانون منظور کرنا چاہیے جس میں فوج اور سیکیورٹی اداروں کو یہ اجازت ہو کہ وہ جس فلسطینی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کریں اسے گولیاں مار کر قتل کر دیں۔