چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمال خاشقجی

برطانیہ نے صحافی خاشقجی کے قاتل سعودیوں پر پابندیاں عاید کر دیں

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مجرم سعودی شخصیات بالخصوص صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

عسیری اور قحطانی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ماسٹرمائنڈ ہیں: ترکی

ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل نے اپنی تحقیقات میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کو انقرہ میں سعودی سفارت خانے میں دو اکتوبر 2018ء کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے میں دو سینیر سعودی شخصیات سعود القحطانی اور احمد عسیری کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس جرم میں سعودی عرب کے 20 دوسرے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے براہ راست یا بالواسطہ طورپر خاشقجی کے قتل میں معاونت کی تھی۔

سعودی عدالت نے خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کر دیا: ترکی

ترکی نے سعودی عرب کی ایک عدالت کی طرف سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی پاداش میں سزائے موت دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کردیا اور نام نہاد ٹرائل کے ذریعے نامعلوم افراد کو سزائیں دے کرمجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

جمال خاشقجی کے مجرمانہ قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہے

اقوامِ متحدہ کی کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں سعودی حکومت اور ولی عہد محمد بن سلمان کو براہ راست صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی اس قتل کے مقدمے میں شاملِ تفتیش کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا نے خاشقجی کے قتل میں‌ ملوث 16 مجرموں کی فہرست جاری کر دی

امریکی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کےسینیر صحافی جمال خاشقجی کے 2 اکتوبر 2018ء کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل میں‌ ملوث 16 ملزمان کی فہرست جاری کی ہے۔

ترکی نے خاشقجی قتل کے مقامی سہولت کار کی تصاویر جاری کردیں

ترکی کے شہر استنبول کے سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ کی طرف سے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں تعاون کرنے والے مقامی سہولت کار کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ سہولت کار2 اکتوبر کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوا۔ وہاں سے وہ خاشقجی کے ہم شکل جس نے خاشقجی کے کپڑے پہن رکھے تھے کے ہمراہ قونصل خانے سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی ولی عہد خاشقجی کے قاتلوں‌کوتحفظ دے رہے ہیں: امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مرکزی ملزم اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے مگر سعودی عرب نے امریکی دبائو مسترد کر دیا ہے۔

خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی ولی عہد جھوٹ بو رہے ہیں: ایردوآن

ترک صدر طیب ایردوآن نے الزام عاید کیاہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جھوٹ بول رہےہیں۔ انہوں نے صحافی کی استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں وحشیانہ قتل کی واردات پر امریکی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکا خاشقجی قتل کے مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقتول جمال خاشقجی کی وصیت پر ‘واشنگٹن پوسٹ’ کا عربی ایڈیشن تیار!

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی وصیت پرعمل درآمد کرتے ہوئےاخبار کا "عربی ایڈیشن" تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کا عربی صحفہ جلد ہی آن لائن کردیا جائے گا۔

ترکی نے خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودیوں کے وارنٹ جاری کر دیے

ترکی کی ایک عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عناصر کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔