فلسطینی گاؤں کے باسی پتھر کے دور میں زندگی گذارنے پر مجبور
جمعہ-4-نومبر-2016
آج انسان اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں جی رہا ہے جہاں اسے بجلی، مواصلات، گیس اور دیگربے پناہ سہولتیں حاصل ہیں مگر فلسطین میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں بجلی ، گیس اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات تو کجا پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت بھی میسرنہیں ہے۔ ایک پورے گاؤں کے سیکڑوں باشندے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور یہ محرومی فلسطینی اتھارٹی کی اندھی غفلت اورعوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے