شہید فلسطینی نوجوان ایک سال کے بعد سپرد خاک
بدھ-31-اگست-2016
اسرائیلی فوج کے قبضے میں قریباً ایک سال تک رہنے والے شہید فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کو گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا۔
بدھ-31-اگست-2016
اسرائیلی فوج کے قبضے میں قریباً ایک سال تک رہنے والے شہید فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کو گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا۔
جمعرات-16-جون-2016
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ورثاء نے شہداء کے نام نہاد پوسٹ مارٹم کے دوران ان کے جسد خاکی چیر پھاڑ کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو زخمی حالت میں پکڑنے کے بعد اذیتیں دے کر شہید کرتی اور اس کے بعد ان کی نعشوں کے مثلے بنائے جاتے اور جسمانی اعضاء کاٹ کر انہیں چوری کر لیا جاتا ہے۔
جمعہ-10-جون-2016
اسرائیلی فوج جہاں ایک طرف نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کئی کئی ماہ تک اپنے قبضے میں رکھنے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے وہیں اب نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جس کے تحت شہداء کو ان کے آبائی شہروں اور قصبات کے بجائے دوسرے شہروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعہ-27-مئی-2016
اس میں دو رائے نہیں کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں کیونکہ شہداء کویہ سند خود خدائے بزرگ وبرتر نے دے رکھی ہے مگر دنیا سے پردہ کرنے کے بعد بھی کچھ شہداء رہتی دنیا تک اپنی کرامات دکھاتے ہیں۔ انہی میں ایک 16 سالہ فلسطینی شہید بھی شامل ہیں جن کی شہادت کے دو ماہ گذر جانے کے بعد بھی جسم سے خون کے فوارے پھوٹتے رہے۔ شہید کو جب فلسطین کے قومی پرچم اور فلسطینی کوفیہ میں کفن دیا گیا تو کچھ ہی دیر میں اس کا کفن خون سے رنگین ہو گیا تھا۔ جب اسے لحد میں اتارا جا رہا تھا تو کندھا دینے اور قبر میں اتارنے والوں کے ہاتھ بھی شہید کے خون سے تر ہو گئے تھے۔
بدھ-25-مئی-2016
اسرائیلی حکومت نے فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے قبضےمیں رکھے گئے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ-25-مئی-2016
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں سات ماہ قبل شہید ہونے والے دو فلسطینی شہریوں 15 سالہ حسن مناصرہ اور 33 سالہ علاء ابو جمل کو ان کے ورثاء کے حوالے کئے جانے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پیر-23-مئی-2016
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فسطینی بھائیوں 24 سالہ مرام طہ اور 16 سالہ ابراہیم طہ کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے اس شرط پر حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے کہ شہداء کو راتوں رات سپرد خاک کیا جائے گا، تاہم ورثاء نے صہیونی فوج کی شرائط مسترد کر دی ہیں۔
اتوار-22-مئی-2016
دو ماہ قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید کیے گئے فلسطینی نوجوانوں بشار مصالحہ اور عبدالرحمان رداد کو ان کے آبائی شہروں قلقیلیہ اور سلفیت میں کل ہفتے کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی جمعہ کے روز 20 مئی کو دو ماہ بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیے گئے تھے۔