جمعه 15/نوامبر/2024

جسد خاکی

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے کے لیے درخواست دائر

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی برف خانوں میں رکھنے پر پابندی عاید کرتے ہوئے شہداء کو ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرے۔

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے

اسرائیلی فوج نے قبضے میں رکھے تین فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے ہیں جس کے بعد انہیں آج سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔

شہید فلسطینی کے جنازے میں صرف 20 افراد کی شرکت کی اجازت

اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ ماہ قبل شہید کیے گئے ایک فلسطینی شہری کا جسد خاکی آج اس شرط پر اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ شہید کی نماز جنازہ میں 20 سے زاید افراد کو شریک نہیں کریں گے۔

بیت المقدس میں حملہ، صہیونی حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حال ہی میں ایک فلسطینی نوجوان کے مزاحمتی حملے میں چار صہیونی فوجیوں کے ہلاک اور 15 کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد قابض صہیونی حکومت انتقامی پالیسی پر اتر آئی ہے۔

شہادت کے کئی ماہ بعد 7 فلسطینی سپرد خا،رقت آمیز مناظر:تصاویر

صہیونی حکام کی جانب سے 7 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کئے جانے کے بعد شہداء کو کل ہفتے کے روز ان کے آبائی شہروں میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جنازے کے جلوسوں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے شہریوں کو شہداء کے جنازوں میں شرکت سے روکنے کے لیے طاقت کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کیے۔

شہداء انتفاضہ کی تعداد 269 ہوگئی ،20 کے جسد خاکی اسرائیل کے قبضے میں!

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے دسمبر 2016ء تک فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران صہیونی ریاستی دہشت گردی میں 269 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

حماس سے وابستہ شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے سے انکار

اسرائیلی حکام نے شہید کئے جانے کے بعد تحویل میں لیے گئے سات شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیے ہیں جنہیں آج فلسطین کے مختلف شہروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

گیارہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے درخواست دائر

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہید فلسطینی شہریوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی نوجوان شہادت کے 9 ماہ کے بعد سپرد خاک

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان 21 سالہ عبدالمحسن حسونہ کا جسد خاکی نو ماہ تک قبضے میں رکھنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کیا جسے گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا ہے۔

فلسطینی نوجوان شہادت کے چھ ماہ بعد بیت المقدس میں سپرد خاک

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی چھ ماہ تک اپنے قبضے میں رکھا جسے گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی نوجوان کو شہادت کے چھ ماہ کے بعد گذشتہ روز سپرد خاک کیا گیا ہے۔