
فیس بک پر فلسطینی مواد کے خلاف اسرائیل اور فیس بک انتظامیہ کا اتحاد
جمعہ-24-جون-2022
'جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی' نے فیس بک کے بارے میں سامنے آنے والے مختلف فلسطینی صحافیوں کے تجربات اور صحافیوں کے فیس بک صفحات کے خلاف فیس بک انتظامیہ کے بڑھے ہوئے متعصبانہ اقدامات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ فیس بک انتظامیہ فلسطین اور فلسطینیوں سے متعلق مواد پہلے سے بھی کہیں زیادہ سنسر کرنے لگی ہے۔ ' جے ایس سی ' نے فلسطین کے بارے میں یہی معاملہ بعض دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی نوٹ کیا ہے۔