جرمن پارلیمنٹ میں ‘BDS ‘ کی مذمت ظالمانہ اقدام ہے:احمد بحر
اتوار-19-مئی-2019
فلسطینی پارلیمنٹ کےڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک کی مذمت میں قرارداد منظور کیے جانے کی قرارداد پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک صہیونی ریاست کے جرائم کوبے نقاب کرنے اوراسرائیل میں سرمایہ کاری کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔ اس تحریک کی مذمت میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں قرارداد سنگین جرم ہے۔