
نیتن یاھو کا ایک اور اسکینڈل، جرمن آبدوزیں مصر کو فروخت کرڈالیں
منگل-4-اگست-2020
قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار 'یدیعوت احرونوت' نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو جرمنی سے خرید کی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوںنے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔