جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی

جرمنی نے اسرائیل سے ڈرون کی خریداری ملتوی کردی

جرمنی کی حکومت نے اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی خریداری کی ڈیل پر عمل درآمد روکتے ہوئے اس معاہدے کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن وزیرخارجہ سے ملاقات منسوخ کردی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور جرمن وزیرخارجہ کے درمیان کل بدھ کے روز مغربی بیت المقدس میں پہلے سے طے ملاقات محض اس بات پر منسوخ ہوگئی کہ جرمن وزیرخارجہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے نہ ملنے کی نیتن یاھو کی درخواست مسترد کردی تھی۔

جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے باعث جرمنی کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

فلسطین :یہودی آباد کاری پر احتجاج، میرکل کا یاھو سے ملاقات سے انکار

اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فلسطین میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف بہ طور احتجاج 10 مئی 2017ء کو طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔

’اسلامی دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پرایردوان کی میرکل پر تنقید

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن چانسلر انیجیلا میرکل کی جانب سے ’اسلامی دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جنگ عظیم دوم میں ناکارہ بم تباہ کرنے کی تیاری

جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے دوران ناکارہ رہنے والے 1.8 ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جرمنی:کرسمس مارکیٹ میں حملے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برلن میں کرسمس کی خریداری کے لیے قائم کردہ ایک بازار میں ٹرک کے ٹکرانے سے نو افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پناہ گزینوں کے خلاف جرائم میں جرمنی سب سے آگے!

یورپی یونین کے زیرانتظام انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے کے لیے سرگرم ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھرسے ھجرت کرکے آنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے۔

جرمن ادارے کی نوسربازی سے مسلمان بچیاں عیسائی بنا ڈالیں

آذر بائیجان کے ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی کے ایک سرکاری ادارے نے نوسربازی اور چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی دو کم عمر بچیوں کو مسلمان سے عیسائی بنا دیا ہے۔

چھٹی آبدوز کے حصول کے لیے اسرائیل کے جرمنی سے مذاکرات جاری

اسرائیلی حکومت نے جرمنی کے ساتھ چھٹی ’ڈولفن‘ آبدوز کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل جرمنی سے پانچ ڈولفن آبدوزیں خرید کر اپنی بحریہ کے حوالے کرچکا ہے۔