
مسجد اقصیٰ: جمعہ کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کےجرمانے
ہفتہ-7-نومبر-2020
کرونا کی وبا اور یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں قبلہ اول میں فلسطینیوں کی نماز کی ادائی پر پابندی میں نرمی کے بعد کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آمد سے روک دیا اور نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔