جمعه 15/نوامبر/2024

جبری بے دخلی

اسرائیلی فوج کی مغربی غزہ میں دراندازی، درجنوں شہید، ہزاروں بے گھر

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں پیر کی صبح سویرے گھس کر رہائشیوں کو بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور کیا۔ جب کہ شہر اور غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع محلوں پر شدید حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا خان یونس سے اڑھائی فلسطینیوں کی دوبارہ بے دخلی کا حکم

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج 250000 فلسطینی شہریوں کو وسطی غزہ کے خان یونس شہر سے دوبارہ نقل مکانی پر مجبور کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

قابض فوج نے مشرقی غزہ میں 60 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا

اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے غزہ شہر کے مشرق کے علاقوں سے نقل مکانی کے نئے واقعات کے لرزہ خیز واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

لازارینی: رفح میں ’اونروا‘ کے کیمپ ہیں اور سروس بند کردی ہیں

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں ایجنسی کے "پناہ گاہیں" خالی پڑی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا زیادہ سے زیادہ بے گھر افراد جو دوبارہ نقل مکانی پرمکبور ہوئے ان کی تعدادایک ملین سے زیادہ ہےاوران کے پاس سر چھپانے کے لیے کوئی پناہ گاہ نہیں۔

اسرائیل نے رفح سے 48 گھنٹوں میں 32 ہزار افراد جبری بے گھرکردیے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے انکشاف کیا ہے کہ "گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے رفح سے 32000 سے زائد افراد بے گھرکیا ہے۔

اسرائیل نے رفح سے چھ لاکھ۳۰ ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح شہر پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک 630000 سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

1.7 ملین فلسطینیوں کی جبری بے دخلی "غیر قانونی”ہے:ایچ آرڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا کہ اسرائیل 1.7 ملین فلسطینیوں کو ​جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر رفح میں بے گھر کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ یہ ایک "غیر قانونی ​اقدام ہے اور اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

اسرائیل کی شمالی وادی اردن سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی

مقامی ذرائع کے مطابق وسطی وادی اردن میں واقع وادی الاحمر میں درجنوں فلسطنیوں کو بے گھرکرنا شروع کیا ہے۔

21 فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر مجبور

قابض اسرائیلی فوج نے ۲۱ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر مجبور کر دیا۔

پنج سالہ ترقیاتی منصوبے کی آڑ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش

اسرائیلی حکومت نے جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں نئے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب النقب میں انسانی حقوق کی انجمنوں نے صہیونی اسکیم کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔