
خاشقجی قتل کیس کو بین الاقوامی معاملہ بنا رہےہیں: ایردوآن
جمعہ-25-جنوری-2019
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب ایردوآن نے خاشقجی قتل کیس کو بین الاقوامی ایشو بنانے کا حکم دیا ہے اور اس کی اعلیٰ عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔