سیاسی مخالفین پر’جاسوسی’ کی تُہمت فلسطینی اتھارٹی کا چلن بن گئی!
پیر-21-جنوری-2019
فلسطینی اتھارٹی کے غیرقانونی ہونے والے سربراہ محمود عباس اور ان کی کابینہ میں شامل وزراء گذشتہ کچھ عرصے سے جاسوسی کے الزام کو معمول بنائے ہوئے ہیں۔ ہر وہ شخص جو فلسطینی اتھارٹی کی قوم دشمن پالیسیوں پرتنقید کرتا ہے 'جاسوس' ، مجرم اور قوم دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ گویا قومیت اور حب الوطنی کا جذبہ صرف انہی تک محدود ہے اور کوئی دوسرا شخص قوم کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ ملک وقوم کا باغی اورجاسوس ہے۔