جمعه 15/نوامبر/2024

ثالثی

قطر،امریکہ ، مصرکا حماس اور اسرائیل سےمعاہدہ قبول کرنےکا مطالبہ

قطر، مصر اور امریکہ نے حماس اور اسرائیل دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا معاہدہ طے کریں جو صدر جو بائیڈن کی جمعہ کو تقریر میں بیان کیے گئے اصولوں کی عکاسی کرے۔

حکومتی عمل داری میں دینے کے باوجود رفح گذرگاہ بدستور بند

فلسطین کے سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیے جانے کے پندرہ روز گذرنے کے باوجود گذرگاہ دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولی نہیں جا سکی ہے۔

قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی مفاہمت اور مصالحت کے لیے مصر اور کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مصری حکومت فلسطینیوں میں مفاہمت کے لیے ثالثی کرنا چاہتی ہے تو حماس کی قیادت قاہرہ جانے اور بات چیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔