
ھنیہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، تیونسی صدرسے بات چیت
منگل-27-جون-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے اور تیونس کے صدر القاید الباجی السبسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ھنیہ نے دونوں رہ نماؤں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔