جمعه 15/نوامبر/2024

توہین آمیز خاکے

فرانس: توہین آمیز خاکوں‌کی اشاعت کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کے مظاہرے

فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے اور جلوس نکالے گئے۔ ان جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزینوں اور مقامی لبنانی شہریوں‌نے شرکت کی۔

لبنانی اخبار سے فلسطینیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لبنان کی سیاسی جماعت 'المستقبل' کی طرف اخبار الجمہوریہ میں فلسطینی قوم کے لیے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ المستقبل پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجمہوریہ اخبار نے توہین آمیز کارٹون شائع کرکے فلسطینی قوم کی دل آزاری کی۔

لبنانی اخبار فلسطینی قوم سے معافی مانگے: رافت مرہ

لبنان کے اخبار'الجمہوریہ' میں فلسطینی قوم کو 'کرونا' سے تشبیہ دینے کے مکروہ اور نفرت آمیز کارٹون کی اشاعت پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔