جمعه 02/می/2025

توڑپھوڑ

آباد کاروں کے فلسطینیوں کے گھروں پرحملے، گاڑیاں نذرآتش

ہفتے کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع بورین قصبے کے مضافات میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گاڑیوں کو جلا دیا۔

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے لیے ان پر پتھراو شروع کر دیا۔ یہ واقعہ بیت فوریک ٹاون کے نزدیکی سڑک پر پیش آیا ہے۔ جہاں انتہا پسندوں یہودی آباد کاروں نے گذرنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج منظم منصوبے کے تحت فلسطینی گھروں میں توڑپھوڑ کرتی ہے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارتی ہے مگر تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی جاتی ہے۔