جمعه 15/نوامبر/2024

تونس

تونس: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو جرم قرار دینے کا مسودہ تیار

تونس کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک بل پر بحث شروع کی ہے جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا جرم قرار دیا جائے گا۔

تونس کی طرف سے اسرائیلی تجارتی بائیکاٹ کے عزم کا اعادہ

اسرائیل کے بارے میں تونس نے عرب دنیا کے بائیکاٹ پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور تونس کے درمیان تجارتی تبادلے کے بارے میں بعض خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم تونس کے وزارت تجارت نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے۔

’مغرب نواز تونسی صدر قیس سعید کے نزدیک اسرائیل اب دشمن نہیں رہا‘

تونس کے صدر قیس سعید کی طرف سے اسرائیل کے حوالے سے ایک متنازع بیان سامنے آنے کے بعد عوامی اور سیاسی حلقوں میں ان کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

تونس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعظم منتخب

آج بدھ کو تونس کے صدر قیس سعید نے خاتون رہ نما نجلا بودن حرم رمضان کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر نے نو منتخب وزیراعظم سے کہا ہے وہ جلد از جلد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں۔

تونس میں فوج اور صدر کی منتخب پارلیمنٹ کے خلاف بغاوت

افریقی عرب ملک تونس میں صدر نے منتخب پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس فوج کے حوالے کردیا ہے۔ صدر نے وزیراعظم ہشام المشیشی کو بھی برطرف کردیا ہے۔

تونسی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو’جرم‘ قرار دینے کا بل پیش

تونس کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی ذمہ دار کمیٹی، خارجہ تعلقات کمیٹی اور دیگر ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کو’جرم‘ قرار دے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت رکوائی جائے: تونس

تونس نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی اور فلسطین کےدوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ فلسطینیوں کےقتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں‌کے خلاف اسرائیلی بربریت رکوائی جائے۔

فلسطینی قوم پراسرائیلی مظالم اور یہودی آباد کاری کا سلسلہ بند کیا جائے

تونس نے فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے مظالم اور فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا ظالمانہ عمل فوری طور پربند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ اپنا مقصد وجود کھو چکی، اسرائیل سے دوستی ناقابل قبول:المرزوقی

تونس کے سابق صدر المنصف المرزوقی نے کہا ہےکہ اسرائیل کے حوالے سے دیرینہ اور اصولی موقف ترک کرکے عرب لیگ اپنا مقصد وجود کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک کے حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مہم شروع کی ہے مگر ان ملکوں کے عوام نے اپنے حکمرانوں کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

تونس میں فلسطینی نقشے کی یادگار نصب

افریقی مُسلمان ملک تونس میں فلسطین کے نقشے کی یادگار نصب کی گئی ہے۔ تونس میں فلسطینی نقشے کی یادگارکی تنصیب فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام ہے۔