جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب

قبلہ اول آمد روکنے کے لیے اسرائیل کا غرب اردن اور غزہ کا گھیراؤ

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی ہدایت پر ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیے دونوں علاقوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ غزہ کی پٹی کے چند سو افراد کے سوا باقی تمام شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قبل ازیں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے کم سے کم 50 سال کی عمر کی شرط عاید کی تھی۔ بعد ازاں ضعیف العمر شہریوں کو بھی قبلہ اول کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

لائبرمین کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کی پالیسی پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے۔

تل ابیب حملہ:اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے

فلسطین کی مزاحمتی، سیاسی اور قومی تنظیموں نے بدھ کے روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے جانے والے شہر ’تل الربیع‘ [تل ابیب] میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحسین کی ہے اور حملہ آوروں کی جرات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔

تل ابیب حملے سے اسرائیلی سیخ پا، نیتن یاھو کی انتقام لینے کی دھمکیاں

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بدھ کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے واقعے نے صہیونی ریاست کی لیڈر شپ کوآگ بگولا کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ وہ تل ابیب میں حملہ کرنے والوں اور اس کے حامیوں کو سبق سکھائیں گے۔

تل ابیب پر راکٹ حملوں کے تناظر میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

اسرائیلی فوج نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں نئی جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ ان جنگی مشقوں کا مقصد تل ابیب پر ممکنہ میزائل حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔

تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر کے قریب دو فلسطینی حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چار صہیوی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تل ابیب میں چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت اور شمالی فلسطین کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ جس پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا۔