جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب

دیوار براق کو تل ابیب سے ملانے کا منصوبہ ’یہودیانے‘ کی سازش قرار

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کے حالیہ منصوبے پر فلسطینی مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

تل ابیب سے دیوار براق تک ریلوے لائن کے اسرائیلی منصوبے کام شروع

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’‘یدیعوت احرونوت‘ نےانکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے اہم ترین حصے ’دیواربراق‘ کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سے ریلوے لائن سے ملانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

’امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی خطے میں آگ لگا دے گی‘

فلسطین میں سرکردہ سیاسی،مذہبی اور قومی رہ نماؤں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تیاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تو خطے میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھے گی۔

اسرائیل: دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو صہیونی ہلاک، دو زخمی

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے تل الربیع[تل ابیب] میں دو مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم سے کم دو صہیونی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کو دو مافیا کے درمیان تصادم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

نیتن یاھو کی پالیسیوں سے نالاں ہزاروں صہیونی سڑکوں پرنکل آئے

اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی پالیسیوں سے صرف فلسطینی ہی نہیں بلکہ صہیونی بھی سخت نالاں ہیں جس کا اظہار گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے ہوتا ہے جس میں ہزاروں صہیونیوں نے سڑکوں پرنکل کرنیتن یاھو کے استعفے کےحق میں مظاہرہ کیا۔

اسرائیل کا تل ابیب سے مسجد اقصیٰ تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیے جانے کے ردعمل میں اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

کرین حادثے کا شکارفلسطینی ایک ہفتے بعد بھی بدستور ملبے کے نیچے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے دوما قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دیے جانے والے شہر تل ابیب میں چھ روز قبل ایک زیرتعمیر عمارت کے ملبے تلے دب جانے سے اس کےزندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ فلسطینی نوجوان کے بیوی بچے اور دیگر اہل خانہ سخت پریشان ہیں کیونکہ ایک ہفتہ گذرجانے کے باجود محمد دوابشہ کو ملبے تلے سے نہیں نکالا جاسکا ہے۔ اس کے زندہ ہونے کے امکانات مسلسل کم ہوتے جا رہےہیں جس پراہل خانہ سخت پریشان اور غم سے نڈھال ہیں۔

تل ابیب میں زیرتعمیر عمارت زمین بوس، 30 مزدور زخمی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سوموار کے روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے والے فلسطینی شہر’’تل الربیع‘‘[تل ابیب] میں ایک زیرتعمیر عمارت کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم

اسرائیلی حکومت نے گذشتہ بدھ کو تل ابیب میں فائرنگ کرکے 5 یہودیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کرنے میں ملوث قراردیے گئے دو فلسطینی نوجوانوں کے گھر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا ’یطا‘ کے 1 لاکھ 20 ہزار باشندوں کا محاصرہ بدستور جاری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیلی کے جنوبی قصبے ’یطا‘ کو فوجی علاقہ قرار دیتےہوئے قصبے کا کئی روز سے محاصرہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یطا قصبے کی ایک لاکھ 20 ہزار نفوس پرمشتمل آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے۔