جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر پراسرار طورپر ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں متعین چینی سفیر کو ان کی رہائش گاہ پرمردہ پایا گیا ہے۔

تل ابیب میں فلسطینی نوجوان کے ماورائے قتل کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے عرعرہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری طرف قابض فوج نے عرعرہ میں احتجاج کرنے والے کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

بانی اسرائیل کے بیٹے کی ریاست کے مجرمانہ پروگرام پر اظہار شرمندگی

اسرائیلی ریاست کے بانی کے صاحب زادے 'یعقوف شریٹ' نے صہیونی ریاست کے مُجرمانہ پروگرام پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں نہ صرف سنہ 1940ء کی دھائی میں جزیرہ نما النقب پر سمجھوتے پر افسوس ہے بلکہ وہ صہیونی ریاست کے پورے پروگرام پر شرمندہ ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ وداخلی سلامتی کے ملازمین سراپا احتجاج

قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے سالانہ بجٹ میں وزارت خارجہ اور داخلی سلامتی کونظرانداز کرنے پران دونوں وزارتوں کے سرکاری ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کل جمعرات کو ملک بھر،بیرون ملک اسرائیلی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، غرب اردن تل ابیب اور دیگر اہم مقامات پر اسرائیلی ملازمین نے احتجاجا ہڑتال اور کام کا بائیکاٹ کیا۔

غرب اردن کے بعض علاقےاسرائیل میں شامل کرناتل ابیب کا حق ہے:امریکی سفیر

امریکا کے اسرائیل میں سفیر ڈیوڈ فریڈمن نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک ’’اسرائیل‘‘ کو مقبوضہ غربِ اُردن کے کچھ حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا حق ہے۔ اس بیان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے امریکا کے قیام امن سے متعلق نقشہ راہ کو مزید شدت سے مسترد کئے جانے کا امکان ہے۔

فلسطینی حملوں کا خوف، تل ابیب میں‌ بم شیلٹر کھول دئیے گئے

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جاری لڑائی کے بعد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں یہودیوں کے لیے جنگ کے حالات کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کھول دی ہیں۔

تل ابیب پر میزائل حملے اور پیش آئندہ حالات و سوالات!

حالیہ چند ایام میں غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں سے دو بار صہیونی ریاست کا نام نہاد دارالحکومت تل ابیب لرز اٹھا۔

تل ابیب میں راکٹ حملے کے بعد نیتن یاھو کا دورہ امریکا منسوخ

فلسطین کے شورش زادہ علاقے غزہ کی پٹی سے سوموار کو علی الصباح اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر داغے گئے راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

غزہ سے راکٹ حملے، تل ابیب میں 7 صہیونی زخمی

اسرائیلی حکام کے مطابق پیر کو علی الصبح تل ابیب کے شمال میں راکٹ گرنے کے بعد ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

حماس، اسلامی جہاد کا تل ابیب میں راکٹ حملوں سے لاتعلقی کا اظہار

جُمعرات کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر 'فجر75' طرز کے راکٹوں سےحملہ کیا گیا جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے تل ابیب میں راکٹ حملوں سے لاتعلقی ک اظہار کیا ہے۔