چهارشنبه 30/آوریل/2025

تل ابیب

تل ابیب میں فدائی حملے میں دو صہیونی ہلاک

اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت تل ابیب کے وسطی حصے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سےچار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مراکش نے اسرائیل کے لیے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کی منظوری دے دی

مراکش کے قومی سیاحت کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ سال 2022 کے دوران وہ تل ابیب اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھا کر 8 پروازیں فی ہفتہ کر کے تقریباً 200000 اسرائیلی زائرین کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

"تل ابیب” حملہ قابل تحسین، آزادی کے لیے مزاحمت واحد آپشن: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے ایک آن لائن سیمینار کے دوران بہت اہم پیغامات بھیجے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے ہاتھ ٹرگر پر ہیں اور انہوں نے رمضان کے مہینے میں مزید مزاحمتی کارروائیوں کی بھی پیش گوئی کی۔

اسرائیلی دارالحکومت میں فدائی حملے میں 5 صہیونی ہلاک،6 زخمی

نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے ایک نواحی علاقے میں ایک فلسطینی حملہ آور نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ جوابی فائرنگ سے وہ خود بھی شہید ہو گیا ہے۔

حماس کی تل ابیب میں فدائی حملے میں صہیونی ہلاکتوں پر مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت "تل ابیب" میں صیہونی غاصب فوجیوں کے خلاف بہادرانہ فدائی کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم پانچ صہیونی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

محمود عباس کی تل ابیب فدائی حملے کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تل ابیب میں ہونے والے بہادرانہ فدائی آپریشن کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قوم نے اس حملے کی حمایت کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

امریکی اہلکار: ہم نہیں چاہتے کہ تل ابیب روسی پیسوں کی پناہ گاہ بن جائے

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں شامل ہو۔

اسرائیل کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا دورہ سوڈان

سرکاری عبرانی ریڈیو نے بتایا کہ ایک اسرائیلی وفد کل بدھ کو سوڈانی دارالحکومت خرطوم پہنچا۔

بعض مزید عرب ممالک کے ساتھ بھی در پردہ تعلقات ہیں:لبید

قابض اسرئیل کے وزیر خارجہ یائیر لبید نے دعوی کیا کہ "تل ابیب" کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے مگر انہیں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا جس طرح امریکا کی معاونت سے اسرائیل نے بحرین ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں اس طرح متعدد دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

ہنڈوراس کا سفارتخانہ جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا جائے گا

وسطی امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہنڈوراس جمعرات کے روز اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔