چهارشنبه 30/آوریل/2025

تلمودی عبادات

ہزاروں آباد کاروں کی مقام براق پر اشتعال انگیز مذہبی رسومات میں شرکت

جمعے کی فجر کے وقت ہزاروں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار براق کے سامنے جمع ہو کر تلمود تعلیمات کے مطابق رسومات اور دعائیں ادا کیں۔

یہودی آباد کاروں کےدھاوے جاری،فلسطینیوں سےقبلہ اول میں حاضری کی اپیل

اتوار کی صبح درجنوں یہودی آباد کاروں نے مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی قابض افواج کی سخت حفاظت میں اس میں تلمودی رسم ادا کی۔

یوم عرفہ پر سیکڑوں یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے

کل 9 ذی الحج حج کے رکن اعظم کے موقعے پر سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

فلسطین: انبیائےکرام کے مزارات پر 600 یہودیوں کے دھاوے

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں گزشتہ روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں تاریخی مقامات اور جلیل القدر انبیائے کرام کے مزارات پر دھاوے بولے۔

سیکڑوں یہودیوں کے نابلس میں تین مقامات پر دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز تین مقامات پر سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

فلسطینی نمازیوں پر یہودی اشرار کا قبلہ اول میں دھاوا، متعدد افراد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام قبلہ اول[مسجد اقصیٰ] میں یہودیوں کے عبرانی سال نو کے آغاز کے موقع پر بڑی تعداد میں یہودی شرپسندوں کے دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔