چهارشنبه 30/آوریل/2025

تعمیر نو

غزہ میں 123 اسکولوں کی تعمیر کی فوری ضرورت

فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم منے کہا ہے کہ محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچے اسکول کی عمارت سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر 123 اسکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

جرمنی کی غزہ میں تعمیر نو کے لیے 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد

جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کےلیے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی تعمیر نو کے لیے کویت کی طرف سے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

فلسطینی ہائوسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ کا کہنا ہے کہ بردار خلیجی ملک کویت کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ناکہ بندی غزہ میں 2000 مکانات کی تعمیر میں رکاوٹ ہے: الخضری

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اورغزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے قائم کردہ قومی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات کی فوری تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی غزہ میں دو ہزار مکانات کی تعمیر میں رکاوٹ ہے۔

غزہ میں جنگ سے تباہ 75% مکانات کی تعمیر نو مکمل

فلسطینی وزارت ہاؤسنگ وبہبود عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے دوران دو ماہ تک غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے 75 فی صد مکانات کی تعمیر نو مکمل کرلی گئی ہے۔ جب کہ اگلے چھ ماہ کے دوران مزید گھروں کی تعمیر بھی مکمل کرلی جائے گی۔

تعمیر نو کے منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے قطری سفیر کی غزہ آمد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی اچانک خصوصی دورے پر غزہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دوحہ کے تعاون سے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزی لیا اور مقامی فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

"غزہ کے 6303 گھروں کی تعمیر نو کے پیسے موصول نہیں ہوئے”

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6303 خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر نو کے لئے امدادی رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔ انروا کے مطابق تعمیر کی نو کا مکمل تخمینہ 283.6 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

غزہ جنگ کو دو سال مکمل، تعمیر نو صہیونی ناکہ بندی کی نذر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جولائی 2014ء کو مسلط کی گئی جنگ کو اب دو سال ہونے کو ہیں۔ ان دو برسوں میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ شہریوں کی بحالی کے لیے کھوکھلے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔ ستم یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کوسیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔