شنبه 16/نوامبر/2024

تعلیمی سال

نئے تعلیمی سال کا اغاز، 13لاکھ فلسطینی طلباء اسکول روانہ

بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنے والے لاکھوں فلسطینی طلباء کے تعلیمی سال برائے 2018ء۔ 2019ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلسطین کے محکمہ تعلیم کے مطابق ملک کے 3030 تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے 13 لاکھ طلباء طالبات نے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تین ہزاراسکولوں میں سوا ملین فلسطینی بچوں کے تدریسی عمل کا آغاز

فلسطینی وزارت تعلیم کے شیڈول کے مطابق ملک بھر میں آج بدھ 23 اگست سے تعلیمی سیشن 2017.18ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ مجموعی طور پر فلسطین کے مختلف اضلاع، شہروں اور دیہاتوں میں تین ہزار اسکولوں میں سوا ملین کے قریب طلباء طالبات نے تدریسی عمل کا آج سے آغاز کیا ہے۔

فلسطین میں تعلیمی سال کا آغاز، 350 طلباء صہیونی زندانوں میں

فلسطین میں 28 اگست 2016ء سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے جس میں لاکھوں طلباء وطالبات اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دوران صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی طلباء کو سنگین نوعیت کی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ مگر سب سے زیادہ باعث تشویش یہ امر ہے کہ 350 فلسطینی طلباء صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں جنہیں صہیونی فوج نے ایک سازش کے تحت تعلیم سے محروم کرنے کے لیے جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔