جمعه 15/نوامبر/2024

تعصب

فلسطینی مزاحمت کے خلاف ہیومن رائٹس واچ کے تعصب شدید مذمت

عرب دنیا کی سو سے زائد ٹریڈ یونینوں، فریم ورکس اور شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سات اکتوبر 2023ء کی رپورٹ کے پس منظرمیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک کھلا خط جاری کیا ہے،

فلسطینیوں سے تعصب پر ہارورڈ یونیورسٹی کا پروفیسر مستعفی

امریکا مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کارنیل ویسٹ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے یہ استعفیٰ فلسطینیوں کے ساتھ برتے جانے والے غیر منصفانہ سلوک پر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف یونیورسٹی کے تعصب برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

صہیونی نسل پرستی کے ’سیاہ باب‘!

صہیونی تحریک کی بنیاد پر نظر ڈالی جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پوری تحریک اور اس کا فکر و فلسفہ انتہا پسندی، نسل پرستی اور تشدد پر مبنی ہے۔ دہشت گردی، شدت پسندی، دوسری اقوام پر غلبہ اس تحریک اور اس کے حامیوں کے دل ودماغ میں رچا بسا ہے۔

اسرائیلی کمپنی نے عرب ملازمین پرعربی بولنے پر پابندی عاید کردی

اسرائیل کی ایک مقامی تعمیراتی کمپنی نے اپنے ہاں کام کرنے والے عرب اور فلسطینی ملازمین پر عربی زبان میں بات کرنے پر پابندی عاید کرکے نسل پرستی کا ثبوت دیا ہے۔

فلسطینیوں سے تعصب، لاکھوں سماجی کارکن’فیس بک‘ کیخلاف میدان میں آ گئے

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے سیکڑوں صفحات اور اکاؤنٹس بند کیے جانے کے خلاف سماجی حلقوں میں فیس بک انتظامیہ کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سماجی کارکنوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک نئی شروع کی ہے جس میں فیس بک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔