چهارشنبه 30/آوریل/2025

تشدد

قبلہ اول پر پابندیوں کے خلاف دھرنا جاری، بیت المقدس میں کشیدگی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کھولنے اور پابندیاں ہٹانے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔

قبلہ اول کا گھیراؤ جاری، اسرائیلی فوج کی بربریت،50 نمازی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

قبلہ اول میں داخل ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اول میں نماز اور اذان پر پابندی کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے باہر جمع ہیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے گذشتہ شام اور آج اتوار کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہیدہ کے اہل خانہ پر اسرائیلی فوج کا تشدد

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ دنوں دوتان چوکی پر شہید کی گئی فلسطینی بچی نوف عقاب انفیعات کے گھر پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے شہیدہ کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہراساں کرنے کے بعد گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔

اسرائیلی خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں پر تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں کو رکھنے جانے اور ان پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

ام الحیران قصبے میں اسرائیلی فوج کا تشدد، دو عرب ارکان بھی زخمی

فلسطین کے شمال میں واقع جزیرہ نما النقب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ام الحیران نامی فلسطینی بستی کو مسمار کیے جانے کی ظالمانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں اسرائیلی کنیسٹ کے عرب کمیونٹی سے منتخب دو ارکان بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی کمانڈوز کا جزیرہ نما النقب جیل پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

قابض صہیونی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ کے مسلح اہلکاروں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب جیل کے وارڈ نمبر 9 پر دوھا بولا اور اسیران کو زدو کوب کرنے کے بعد ان سے گرم کپڑے بھی چھین لیے۔

کنیسٹ نے تفتیش کاروں کو قیدیوں پر ہولناک تشدد کی اجازت دے دی

صہیونی پارلیمنٹ کے انتہا پسند ارکان پارلیمان نے ایک نئے متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں کے تفتیش کاروں کو زیرحراست فلسطینیوں پر تشدد کے وحشیانہ طریقے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

روبوٹ بھی انسانوں پر تشدد کرنے لگے!

روبوٹ یا انسانی ساختہ خود کار انسان اگرچہ ایک مشین ہے اور وہ انسان کی طرح جذبات سے بھی عاری ہے مگر روبوٹ بنائے جانے کے بعد پہلی بار چین میں ایک روبوٹ نے انسان پر بھی حملہ کیا ہے۔

فلسطینی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، یہودی شرپسندوں پر شبہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں نامعلوم مسلح افراد نے دو فلسطینی میاں بیوی پر وحشیانہ تشدد کر کے خاتون کو قتل کر دیا جب کہ اس کا شوہر بھی زخمی ہوا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی یہودی شرپسندوں کی ہو سکتی ہے کیونکہ جہاں پر فلسطینی جوڑے کو تشدد کانشانہ بنایا گیا وہاں قریب ہی ’’یاکیر‘‘ نامی ایک یہودی کالونی بھی موجود ہے۔